کلام حق میں خوش آمدید
خدا کے کلام کا مطالعہ اور تفسیر — سادہ اور روزمرہ اردو میں۔
نئے عہدنامہ کا تعارُف
«نئے عہد نامہ کی کتب تاریخی بھی ہیں اور روحانی بھی۔ مگران کی قدر و قیمت ان کہیں زیادہ ہے اور تاریخ اور زندگی پر ان کے اثرات کا اندازہ لگانا بھی ممکن نہیں۔ جوں جوں عدن میں طلوع ہوا تھا اپنے تنظر عروج کو پہنچا ہے۔ پرانے عہد نامہ کی نبوت کا مسیح نئے عہد نامہ میں خطوط بن گیا ہے۔» (ڈبلیو گراہم سکروگی)
عہد کا مطلب
«عہد» یونانی لفظ diatheke کا ترجمہ ہے۔ بائبل مقدس کے دو حصوں کو پرانا عہد نامہ اور نیا عہد نامہ یا عہدِ عتیق اور عہدِ جدید کہنا عین مناسب ہے، کیونکہ یہ کتاب خدا اور اس کی امت کے درمیان ایک «معاہدہ» یا «عہد» کی قانونی حیثیت رکھتی ہے۔
مسیحی زندگی کی بنیاد
دونوں عہد نامے خدا کے الہام سے تحریر ہوئے، اس لیے مسیحیوں کے لیے دونوں ہی یکساں طور پر فائدہ مند ہیں۔ لیکن مسیح پر ایمان رکھنے والا شخص فطری طور پر بائبل مقدس کے اُس حصے کی طرف زیادہ رجوع کرے گا جو اُس کی خاص طور پر ہدایت اور خداوند خدا کی کلیسیا کا بیان کرتا ہے، اور یہ بتاتا ہے کہ اُس کے شاگرد کو کس طرح زندگی بسر کرنی چاہیے۔
خدا سے محبت اور اس کے کلام سے تعلق
ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ کلامِ مقدس کا مطالعہ شروع کریں اور اس کی تفسیر کے ذریعے خدا کے کلام کو مزید گہرائی سے سمجھیں۔